مومنہ اقبال کی مہندی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر چھا گئیں

اداکارہ نے شوہر کے نام محبت بھرا پیغام شیئر کرکے مداحوں کے دل جیت لیے ، پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کی مہندی کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

اداکارہ نے اپنی خوشیوں بھرے لمحات مداحوں کے ساتھ شیئر کیے جبکہ شوہر کے نام محبت بھرا پیغام بھی پوسٹ کیا، جسے صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔ مداح ان تصاویر اور ویڈیوز پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔