حکومت کا بڑا تعلیمی ہدف، نئے بجٹ میں پرائمری کے 77 فیصد بچوں کو اسکولوں میں داخل کرنے کا اعلان

تعلیم کے فروغ اور شرحِ خواندگی میں اضافے کے لیے پرائمری سطح پر داخلوں میں نمایاں بہتری لانے کا منصوبہ ، نئے وفاقی بجٹ میں حکومت نے پرائمری تعلیم کے شعبے پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے 77 فیصد بچوں کو اسکولوں میں داخل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

اس اقدام کا مقصد تعلیم تک رسائی بڑھانا، شرحِ خواندگی میں اضافہ کرنا اور ملک بھر میں بچوں کو بنیادی تعلیم کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔