اسحاق ڈار اہم سرکاری دورے پر نیویارک روانہ، عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں متوقع

نائب وزیراعظم مختلف سفارتی اور اقتصادی اجلاسوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے ، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سرکاری دورے پر نیویارک پہنچ گئے ہیں جہاں وہ اہم عالمی و سفارتی اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق دورے کے دوران اسحاق ڈار مختلف عالمی رہنماؤں اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے جن میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ دورہ پاکستان کی سفارتی سرگرمیوں کے لیے اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔