نواز شریف کا پمز آتشزدگی کے المناک واقعے پر اظہارِ افسوس
قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف نے پمز ہسپتال میں آتشزدگی کے المناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
محمد نواز شریف نے آتشزدگی کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے 14 معصوم بچوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے صبر و جمیل کی دعا کی۔
انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے بھی دعا کی اور افسوسناک واقعے پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
پمز ہسپتال کی نرسری میں پیش آنے والے آتشزدگی کے واقعے میں 14 نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے پر ملک بھر میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔