پنجاب میں سرکاری ملازمین کی مراعات سے متعلق اہم معاملہ پنجاب اسمبلی تک پہنچ گیا ۔
لیو انکیشمنٹ کے خاتمے ، پنشن میں کمی اور ڈسپیریٹی الاؤنس کی عدم فراہمی پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان آج اقوامِ عالم کے ساتھ ہم آواز ہو کر یہ دن پرعزم انداز میں منا رہا ہے۔
وزیرِاعظم نے مشترکہ ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ثقافتی ورثے کے لیے عالمی دن کا تعین اس کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے، ثقافتی ورثہ سماجی تنوع کی عکاسی کرتا ہے۔پاکستان کا ثقافتی ورثہ کثیر الجہتی تہذیب و تمدن پر مشتمل ہے جبکہ سرزمینِ پاک دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں کے رنگ اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔
