نورا فتحی نے فٹبال شائقین کے لیے نیا گانا ‘چیمپئنز’ ریلیز کر دیا

جوش، جذبے اور فٹبال کے عالمی رنگوں سے مزین ترانے کو مداحوں کی بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ اور ڈانسر نورا فتحی نے فٹبال کے شائقین کے لیے اپنا نیا ترانہ ‘چیمپئنز’ جاری کر دیا ہے۔

گانے میں کھیل کے جوش، جذبے اور اتحاد کے پیغام کو نمایاں کیا گیا ہے۔ ریلیز کے بعد یہ ترانہ سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہا ہے، جبکہ مداح نورا فتحی کی پرفارمنس اور گانے کی منفرد پیشکش کو بھرپور سراہ رہے ہیں۔