حکومتی اقدام، تعلیم یافتہ نوجوان کی داد رسی کیلئے اہم پیش رفت

خیرپور کے نوجوان کی مشکلات کا نوٹس، روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی یقین دہانی ، وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے خیرپور سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ تعلیم یافتہ مگر بےروزگار نوجوان اظہر میمن کو اسلام آباد طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اطلاعات نے نوجوان کی مشکلات کا نوٹس لیتے ہوئے اسے ملاقات کیلئے مدعو کیا تاکہ اس کے لیے روزگار کے مواقع تلاش کیے جا سکیں۔ حکومتی سطح پر اس اقدام کو تعلیم یافتہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور ان کے مسائل کے حل کی جانب مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔