موسیٰ خیل زلزلہ: وزیراعظم شہباز شریف کی متاثرہ خاندانوں سے تعزیت، ہر ممکن امداد کی یقین دہانی

وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو متاثرین کی فوری مدد، بحالی اور ریلیف سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔وزیراعظم شہباز شریف نے موسیٰ خیل میں آنے والے زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ متاثرین کو فوری امداد فراہم کی جائے اور بحالی کے تمام اقدامات بروقت مکمل کیے جائیں۔