ایک ہفتے کے دوران آلو، چکن، پیاز، آٹا، انڈے، بیف اور دودھ مہنگے، جبکہ ٹماٹر اور بعض دالیں سستی ہو گئیں۔

وفاقی ادارہ شماریات نے ملک میں مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ 8 اشیاء سستی اور 21 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے آلو 3.94 فیصد، چکن 3.70 فیصد، پیاز 3.54 فیصد جبکہ آٹے کی قیمت میں 1.61 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اعداد و شمار کے مطابق انڈے، بیف، تازہ دودھ اور دیگر کئی ضروری اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا، جس سے صارفین پر مہنگائی کا مزید بوجھ پڑا۔

دوسری جانب چند اشیاء کی قیمتوں میں کمی بھی ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ٹماٹر 23.3 فیصد سستے ہوئے، جبکہ دال مونگ 2.15 فیصد اور دال مسور 0.52 فیصد سستی ہوئی۔
وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث عوام کی روزمرہ زندگی پر براہِ راست اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔