4 روز بعد دنیا بھر میں پاکستانی پاسپورٹ اجرا کا آپریشن بحال

تعطل کے بعد سروسز دوبارہ فعال، شہریوں کیلئے سہولت میں اضافہ ، چار روزہ تعطل کے بعد دنیا بھر میں پاکستانی پاسپورٹ کے اجرا کا عمل دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق تکنیکی مسائل کو حل کر لیا گیا ہے اور اب تمام پاسپورٹ دفاتر معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔ اس بحالی سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سمیت اندرون ملک شہریوں کو بھی بڑی سہولت میسر آئے گی، جبکہ درخواستوں کی پروسیسنگ بھی تیز کر دی گئی ہے۔