پاکستانی فری لانسرز کی شاندار کامیابی، ریکارڈ آمدنی حاصل کر کے عالمی سطح پر نئی مثال قائم

پاکستان کے فری لانسرز نے اپنی مہارت، محنت اور ڈیجیٹل خدمات کے ذریعے ریکارڈ زرمبادلہ کما کر ملک کا نام روشن کر دیا۔پاکستانی فری لانسرز نے ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے ریکارڈ آمدنی حاصل کی ہے۔

آئی ٹی، گرافک ڈیزائن، ویب ڈویلپمنٹ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، کانٹینٹ رائٹنگ اور دیگر شعبوں میں خدمات فراہم کرنے والے ہزاروں پاکستانی فری لانسرز نے عالمی مارکیٹ میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔ ماہرین کے مطابق یہ کامیابی نہ صرف ملکی معیشت کے لیے خوش آئند ہے بلکہ نوجوانوں کے لیے آن لائن روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا کر رہی ہے۔