کسانوں کے لیے بڑی خوشخبری، پنجاب میں کسان کارڈز کی تعداد 8 لاکھ 32 ہزار سے تجاوز کر گئی

زرعی شعبے کی ترقی اور کسانوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے اہم پیش رفت ، پنجاب حکومت کی جانب سے زرعی شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے کسان کارڈ پروگرام میں نمایاں پیش رفت سامنے آئی ہے۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق صوبے بھر میں 8 لاکھ 32 ہزار سے زائد کاشتکاروں کو کسان کارڈ جاری کیے جا چکے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد کسانوں کو زرعی مداخل، سبسڈی اور دیگر سہولیات تک آسان رسائی فراہم کرنا ہے، جس سے زرعی پیداوار میں اضافے اور کاشتکاروں کی معاشی بہتری میں مدد ملے گی۔