وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا جرائم کی شرح میں اضافے پر سخت نوٹس ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فوری اور مؤثر اقدامات کی ہدایت، عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کا عزم ،

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح پر سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں نے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور عوام کے اعتماد کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ جرائم کی روک تھام کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور مؤثر حکمت عملی اپنائی جائے تاکہ صوبے میں امن قائم رکھا جا سکے۔