وزیراعلیٰ مریم نواز کا بڑا دعویٰ، پنجاب میں ترقی اور خوشحالی کے نئے منصوبوں کا آغاز

مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب کو جدید، صاف اور ترقی یافتہ صوبہ بنانے کے لیے تیزی سے اقدامات جاری ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کی ترقی کا سنہرا دور شروع ہو چکا ہے اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے مختلف ترقیاتی منصوبوں، صفائی مہم، انفراسٹرکچر کی بہتری، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں جاری اقدامات کو عوامی فلاح کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب عوامی خدمت، شفافیت اور جدید نظام کے فروغ کے لیے بھرپور کام کر رہی ہے جبکہ شہریوں کو جلد مزید مثبت تبدیلیاں نظر آئیں گی۔