ریڈ بال کرکٹ کی تیاریوں میں تیزی، پی سی بی نے مزید 3 کھلاڑی کیمپ کا حصہ بنا دیے

قومی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کا جائزہ لینے اور مستقبل کی حکمت عملی مرتب کرنے کے لیے اہم اقدام ، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ریڈ بال کرکٹ کی تیاریوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تین مزید کھلاڑیوں کو ریڈ بال کیمپ میں شامل کر لیا ہے۔

کیمپ کا مقصد کھلاڑیوں کی فٹنس، تکنیکی مہارت اور طویل فارمیٹ میں کارکردگی کا جائزہ لینا ہے تاکہ مستقبل کی بین الاقوامی سیریز کے لیے مضبوط ٹیم کا انتخاب کیا جا سکے۔