حکومت کا بڑا فیصلہ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور ڈالر کی قدر میں اضافے کے اثرات ، حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے،

جس کی بڑی وجہ عالمی منڈی میں خام تیل کی بڑھتی قیمتیں اور روپے کے مقابلے میں ڈالر کی مضبوطی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، جبکہ عوام پہلے ہی معاشی دباؤ کا شکار ہیں۔ حتمی اعلان آئندہ چند روز میں متوقع ہے جس پر عوام کی نظریں مرکوز ہیں۔