الیکٹرو بسیں چھوٹے شہروں اور دیہی علاقوں تک پہنچ گئیں، عوام میں خوشی کی لہر

جدید، ماحول دوست ٹرانسپورٹ کی سہولت سے شہریوں کو محفوظ، آرام دہ اور سستی سفری سہولیات میسر آنے کی امید۔
چھوٹے شہروں اور دیہی علاقوں تک الیکٹرو بسوں کی رسائی پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

جدید اور ماحول دوست پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم سے نہ صرف سفر مزید آرام دہ اور محفوظ ہوگا بلکہ ایندھن کے اخراجات اور ماحولیاتی آلودگی میں بھی کمی آنے کی توقع ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے دور دراز علاقوں کے لوگوں کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی اور روزمرہ آمدورفت پہلے سے کہیں زیادہ آسان ہو جائے گی۔