گوجرانوالہ: سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات کے موقع پر جناح اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور انتخابی عمل کے لیے کیے گئے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
سی پی او نے ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران اور اہلکاروں کو مؤثر نگرانی، نظم و ضبط برقرار رکھنے اور امن و امان یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔
دورے کا مقصد انتخابی سرگرمیوں کے دوران امیدواروں، ووٹرز اور دیگر شرکا کے لیے پُرامن اور محفوظ ماحول یقینی بنانا تھا۔


