چینی جہازوں کا سمندری پانیوں میں آپریشن، تائیوان نے بھی اپنے بحری جہاز روانہ کر دیے

خطے میں کشیدگی میں اضافہ، دونوں فریقوں کی بحری سرگرمیوں پر عالمی توجہ مرکوز ، چین کے جنگی جہازوں کی جانب سے سمندری علاقوں میں آپریشنل سرگرمیوں کے بعد تائیوان نے بھی اپنی بحریہ کو متحرک کرتے ہوئے متعدد جہاز روانہ کر دیے ہیں۔

دونوں جانب بحری نقل و حرکت میں اضافے نے خطے میں سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے خدشات بڑھا دیے ہیں، جبکہ بین الاقوامی مبصرین صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔