کوئٹہ دھماکے کے بعد ریلوے اسٹیشنز اور حساس تنصیبات پر سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ

ملک بھر میں اہم مقامات پر کمانڈوز تعینات کرنے اور نگرانی بڑھانے کے احکامات جاری۔Quetta میں ہونے والے دھماکے کے بعد ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

حکام نے تمام ریلوے اسٹیشنز، حساس تنصیبات اور اہم سرکاری مقامات پر سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ کمانڈوز کی تعیناتی اور نگرانی کے نظام کو مؤثر بنانے کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔ سیکیورٹی ادارے ممکنہ خطرات کے پیشِ نظر مختلف شہروں میں سرچ آپریشنز اور چیکنگ کا عمل بھی تیز کر رہے ہیں۔