ٹریفک پولیس کے رویے پر عدالت برہم، غیر ضروری روکنے پر سوال اٹھا دیا

عدالت نے شہریوں کو بلاوجہ تنگ نہ کرنے کی ہدایت، ٹریفک نظام بہتر بنانے پر زور ، لاہور ہائیکورٹ نے ٹریفک پولیس کے رویے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ اگر کوئی موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ پہنے ہوئے ہو اور تمام قانونی تقاضے پورے کر رہا ہو تو اسے کیوں روکا جاتا ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ شہریوں کو بلاوجہ تنگ کرنا قابل قبول نہیں اور ٹریفک پولیس کو اپنے رویے میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ عدالت نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ شہریوں کے ساتھ بہتر سلوک کو یقینی بنایا جائے اور غیر ضروری کارروائیوں سے گریز کیا جائے تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو سکے۔