پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات لازوال — دورہ باہمی روابط مزید مضبوط کرے گا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے متحدہ عرب امارت کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے پہلے سرکاری دورے کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات مثالی اور دیرینہ ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے متحدہ عرب امارت کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے دورۂ پاکستان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اہلِ پنجاب کی جانب سے پرجوش خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان لازوال اور بے مثال تعلقات ہیں، جبکہ صدر محمد بن زاید النہیان کا پہلا سرکاری دورہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس دورے کو دوستی، تعاون اور ترقی کے نئے باب کے طور پر سراہا۔
