فی تولہ سونے کی قیمت میں 8900 روپے کی نمایاں کمی

عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے اثرات، مقامی خریداروں کے لیے بڑی خوشخبری ، ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے جہاں فی تولہ سونا 8900 روپے سستا ہو گیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی اور ڈالر کی قدر میں تبدیلی کے باعث مقامی مارکیٹ پر بھی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس کمی سے زیورات خریدنے والے صارفین کو فائدہ پہنچے گا جبکہ سرمایہ کار بھی نئی حکمت عملی اپنانے پر غور کر رہے ہیں۔