ایران اور پاکستان کے درمیان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی سیاسی و عسکری قیادت سے ٹیلیفونک گفتگو

خطے کی سیکیورٹی صورتحال، باہمی تعاون اور دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال ، ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کی اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال،

دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ دونوں ممالک نے خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور مستقبل میں سفارتی روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔