ایم آر لنک کینال کا بند ٹوٹنے سے تباہی | سینکڑوں ایکڑ زرعی رقبہ زیرِ آب، کسان شدید پریشان

کینال کا بند ٹوٹنے سے کھڑی فصلیں اور زرعی زمینیں پانی میں ڈوب گئیں، کسانوں کو بھاری مالی نقصان کا خدشہ۔ایم آر لنک کینال کا بند ٹوٹنے کے باعث قریبی زرعی رقبہ وسیع پیمانے پر زیرِ آب آ گیا۔

پانی کھیتوں میں داخل ہونے سے فصلوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ کسانوں نے حکام سے فوری امداد اور بند کی مرمت کا مطالبہ کیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں مزید نقصان سے بچاؤ کے لیے انتظامیہ کی جانب سے اقدامات جاری ہیں، تاہم کسان بڑے مالی نقصان کے خدشے کا اظہار کر رہے ہیں۔