ڈیجیٹل فراڈ سے متعلق ایک نئی رپورٹ میں پاکستان کو آن لائن مالیاتی دھوکہ دہی کے حوالے سے دنیا کے غیر محفوظ ترین ممالک میں شمار کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فشنگ، جعلی کالز، آن لائن اسکیمنگ اور سائبر فراڈ کے واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس سے شہریوں اور کاروباری اداروں کو مالی نقصان کا سامنا ہے۔ ماہرین نے عوام کو مشکوک لنکس، غیر مصدقہ کالز اور نامعلوم ویب سائٹس سے محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ متعلقہ اداروں پر سائبر سکیورٹی مزید مؤثر بنانے پر زور دیا گیا ہے۔
