مری: مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کی چھانگلہ گلی میں واقع رہائش گاہ پر شریف فیملی کی اہم بیٹھک ہوئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور حمزہ شہباز نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور انتظامی یونٹس سے متعلق امور پر مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر اور ان کے شوہر کو بھی خصوصی ظہرانے میں مدعو کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف چھانگلہ گلی میں قیام کے بعد اسلام آباد روانہ ہوں گے۔