مارننگ شو میں پہنے گئے لباس پر سوشل میڈیا صارفین نے ملا جلا ردعمل دیا، متعدد صارفین نے اسے ’اولڈ فیشن‘ قرار دے دیا۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان اور اداکارہ ندا یاسر ایک بار پھر اپنے لباس کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ ان کے مارننگ شو کی حالیہ قسط میں پہنے گئے لباس پر صارفین کی جانب سے مختلف آراء کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ندا یاسر نے شو کے دوران سرخ رنگ کی الہٰ دین طرز کی شلوار، سفید رنگ کا ٹاپ اور پوائنٹڈ ہیلز پہنیں، تاہم ان کا یہ انداز متعدد سوشل میڈیا صارفین کو پسند نہیں آیا۔ کئی صارفین نے لباس کو “اولڈ فیشن” قرار دیا، جبکہ بعض نے ان کے فیشن کے انتخاب پر تنقیدی تبصرے کیے۔

اس لباس میں ندا یاسر کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جہاں ان کے انداز پر ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ کچھ مداحوں نے ان کے اعتماد اور منفرد انداز کو سراہا، جبکہ دیگر نے اسے تنقید کا نشانہ بنایا۔یہ پہلا موقع نہیں کہ ندا یاسر اپنے لباس کی وجہ سے خبروں میں آئی ہوں۔ اس سے قبل عید کے موقع پر بھی ان کے لباس پر سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے اور مزاحیہ میمز سامنے آئے تھے۔ اس کے علاوہ ندا یاسر اپنے بعض بیانات کے باعث بھی اکثر سوشل میڈیا پر زیر بحث رہتی ہیں۔