پانچ شادیاں کرنے والی مبینہ نوسرباز دلہن گرفتار، شہریوں کو لوٹنے کا انکشاف

ملزمہ پر مختلف افراد سے شادی کے بعد قیمتی سامان اور نقدی لے کر فرار ہونے کا الزام، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔پولیس نے مبینہ طور پر پانچ شادیاں کر کے شہریوں کو دھوکہ دینے والی ایک خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمہ شادی کے کچھ عرصے بعد گھر سے نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی سامان لے کر فرار ہو جاتی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے خلاف متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں، جن کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے اسے حراست میں لیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس نیٹ ورک اور دیگر ممکنہ متاثرین سے متعلق حقائق سامنے لائے جا سکیں۔