لاہور میں شدید دھند؛ فلائٹ آپریشن 8 گھنٹے معطل، ٹریفک اور موٹر ویز بھی متاثر

5 پروازیں اسلام آباد منتقل — لاہور سے دبئی، ابوظہبی، جدہ اور کراچی کی پروازیں منسوخ — موٹر وے ایم2 اور ایم3 جزوی طور پر بند

لاہور میں شدید دھند کے باعث ایئرپورٹ کا فلائٹ آپریشن گزشتہ 8 گھنٹوں سے معطل ہے جبکہ دبئی، ابوظہبی، جدہ اور کراچی سمیت بین الاقوامی و ملکی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ پانچ پروازیں اسلام آباد منتقل کی گئیں، جبکہ بینکاک، دوحہ، سعودیہ اور چین جانے والی 10 پروازیں روانہ نہ ہو سکیں۔ دھند کے سبب شہر بھر میں ٹریفک کی روانی متاثر رہی اور موٹر وے ایم2 بلکسر سے کوٹ مومن تک جبکہ ایم3 فیض پور سے رجانہ تک بند رہی۔