ایرانی احتجاجی معاملہ: امریکی مداخلت خطے میں افراتفری پھیلانے کے مترادف ہے، علی لاریجانی

ٹرمپ کی دھمکی کے بعد خامنہ ای کے مشیر کا بیان، ایران کے داخلی معاملات میں مداخلت پر انتباہ

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر علی لاریجانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے احتجاجی معاملے میں امریکی مداخلت خطے میں افراتفری پھیلانے کے مترادف ہے۔ علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ یہ بات امریکی صدر کو بخوبی معلوم ہونی چاہیے کہ بیرونی مداخلت حالات کو مزید بگاڑ سکتی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل ٹروتھ اکاؤنٹ پر جاری بیان میں دھمکی دی تھی کہ اگر ایران نے پرامن مظاہرین پر تشدد کیا یا انہیں قتل کیا تو امریکہ ان کے بچاؤ کے لیے آئے گا، اور امریکہ اس حوالے سے مکمل طور پر تیار ہے۔