ایس ایس پی آپریشنز پشاور فرحان خان کا غیرقانونی غیرملکیوں کی واپسی سے متعلق اہم بیان

غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کو گھروں میں جا کر وطن واپسی اور ویزا کے حصول کی ہدایت دی جا رہی ہے، فرحان خان

ایس ایس پی آپریشنز پشاور فرحان خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی پالیسی کے تحت غیرقانونی مقیم تمام غیرملکیوں کو اپنے وطن واپس بھیجا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کے گھروں میں جا کر انہیں قانون کے مطابق رضاکارانہ طور پر وطن واپسی پر آمادہ کر رہی ہے۔ فرحان خان کے مطابق اب تک بڑی تعداد میں غیرقانونی غیرملکی پاکستان چھوڑ چکے ہیں جبکہ باقی افراد کو ہدایت دی جا رہی ہے کہ وہ اپنے ملک جا کر قانونی طریقے سے ویزا حاصل کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ تمام اقدامات حکومتی پالیسی کے تحت کیے جا رہے ہیں۔
