ملک بھر میں غیرمعمولی بارشوں کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی ، ملک بھر میں مئی کے مہینے کے دوران غیرمعمولی بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس کے باعث مختلف علاقوں میں اربن فلڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش متوقع ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔