شدید گرمی سے فرانس میں خریداروں کا رش، سٹور کھلتے ہی پنکھوں کی خریداری کے لیے لمبی قطاریں

غیر معمولی درجۂ حرارت کے باعث شہریوں نے گرمی سے بچاؤ کے لیے پنکھوں اور کولنگ آلات کی خریداری تیز کر دی۔فرانس میں جاری شدید گرمی کی لہر نے معمولاتِ زندگی کو متاثر کر دیا ہے۔ درجۂ حرارت میں مسلسل اضافے کے باعث سٹور کھلتے ہی بڑی تعداد میں شہری پنکھے خریدنے کے لیے پہنچ گئے،

جس سے متعدد دکانوں پر خریداروں کی لمبی قطاریں دیکھنے میں آئیں۔ کئی علاقوں میں پنکھوں اور دیگر کولنگ مصنوعات کی مانگ میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ ماہرین نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز اور زیادہ پانی پینے کی ہدایت کی ہے۔