بلاول بھٹو زرداری سکردو پہنچ گئے، گلگت بلتستان کے نومنتخب وزیراعلیٰ کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کریں گے

پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے استقبال کیا، تقریب میں اہم سیاسی شخصیات کی شرکت بھی متوقع ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سکردو پہنچ گئے ہیں،

جہاں وہ گلگت بلتستان کے نومنتخب وزیراعلیٰ کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ تقریب میں مختلف سیاسی و سرکاری شخصیات کی شرکت بھی متوقع ہے، جبکہ اس اہم سیاسی تقریب پر ملک بھر کی نظریں مرکوز ہیں۔