کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے خیبرپختونخوا کے تمام ہسپتالوں کو الرٹ جاری

محکمہ صحت کی ہدایت، طبی عملے کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور فوری رپورٹنگ کا حکم ، خیبرپختونخوا میں کانگو وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کے پیش نظر محکمہ صحت نے صوبے بھر کے ہسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

طبی عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ مشتبہ مریضوں کی فوری تشخیص، علیحدگی اور علاج کو یقینی بنایا جائے جبکہ حفاظتی لباس اور دیگر احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے۔ حکام کے مطابق عوام کو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تلقین کی گئی ہے تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔