وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو خوبصورت پہاڑوں سے نوازا ہے اور ہم سب پر فرض ہے کہ ان کا تحفظ کریں۔

پہاڑوں میں قدرتی حسن برقرار رکھنے کے لئے سیاحوں میں شعور اجاگر کرنا ضروری ہے۔ پہاڑہمارے سیارے کے توازن اور خوبصورتی کے ضامن ہیں۔ عالمی سطح پر لاکھوں سیاح پہاڑی علاقوں کا رخ کرتے ہیں جو کسی بھی ملک کی معیشت کے لئے اہم ہے۔

پنجاب حکومت پہاڑی علاقوں خصوصاً مری کو عالمی معیار کا سیاحتی مقام بنانے کے لئے ماسٹر پلان پر عملدرآمد کررہی ہے۔ مری میں تمام غیرقانونی ہوٹل اور تجاوزات کو ہٹایا جارہا ہے۔ پنجاب کے مختلف علاقوں میں سیاح کا بے پناہ پوٹیشنل پوشیدہ ہے۔ پنجاب صحراؤں، پہاڑوں، جھیلوں اور دریاؤں کی دھرتی ہے–