جاپان میں برڈ فلو (ایویئن انفلوئنزا) کے ایک اور کیس کی تصدیق ہو گئی ہے، جس کے بعد حکام نے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاکھوں مرغیوں کو تلف کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

جاپانی حکام کے مطابق متاثرہ فارم کو فوری طور پر سیل کر دیا گیا ہے جبکہ حفاظتی اقدامات کے تحت قریبی علاقوں میں نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
محکمہ صحت اور زراعت کا کہنا ہے کہ وائرس انسانوں میں منتقل ہونے کے امکانات کم ہیں، تاہم احتیاطی تدابیر کے طور پر پولٹری فارمز میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
