پی آئی اے نے اسلام آباد سے لندن کیلئے ہفتہ وار 4 پروازوں کا اعلان کر دیا

پروازیں لندن ہیتھرو ایئرپورٹ کے جدید ترین ٹرمینل ۴ سے آپریٹ ہوں گی، مانچسٹر کیلئے سروس پہلے سے جاری

قومی ایئر لائن پی آئی اے نے چھ سال بعد اسلام آباد سے لندن کے لیے پروازیں بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق اسلام آباد سے لندن کیلئے ہفتہ وار چار پروازیں آپریٹ ہوں گی جبکہ پہلی پرواز 29 مارچ کو روانہ ہوگی۔ لندن کیلئے تمام پروازیں ہیتھرو ایئرپورٹ کے ٹرمینل 4 سے روانہ ہوں گی، جبکہ مانچسٹر کیلئے تین پروازوں کا سلسلہ پہلے سے جاری ہے۔
