لاہور میں بلدیاتی الیکشن کے لیے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کا اجرا

شہریوں اور سیاسی جماعتوں کو اعتراضات جمع کرانے کا موقع فراہم کر دیا گیا ،

لاہور میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ الیکشن حکام کے مطابق شہری اور سیاسی جماعتیں مقررہ مدت کے اندر حلقہ بندیوں پر اپنے اعتراضات اور تجاویز جمع کرا سکیں گی۔ اعتراضات کے جائزے کے بعد حتمی فہرست جاری کی جائے گی جس کے بعد بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی راہ مزید ہموار ہوگی۔