وزیراعظم کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

توانائی شعبے میں اصلاحات کے لیے نجکاری کے مراحل جلد مکمل کرنے پر زور ، وزیراعظم نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کی نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو اقدامات جلد مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔

حکومت کا مؤقف ہے کہ نجکاری سے کارکردگی میں بہتری، لائن لاسز میں کمی اور صارفین کو بہتر خدمات کی فراہمی ممکن ہوگی۔ اس مقصد کے لیے مختلف مراحل کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے اہداف حاصل کیے جا سکیں۔