آم کی پیداوار 18 لاکھ ٹن تک محدود، مصنوعی مٹھاس نے طلب کو بھی متاثر کر دیا

پیداواری مشکلات اور متبادل میٹھے ذائقوں کے بڑھتے رجحان سے آم کی مارکیٹ دباؤ کا شکار ، ملک میں آم کی پیداوار کم ہو کر 18 لاکھ ٹن رہ گئی ہے، جبکہ مصنوعی مٹھاس اور متبادل ذائقہ دار مصنوعات کے بڑھتے استعمال نے آم کی طلب کو بھی متاثر کیا ہے۔

ماہرین کے مطابق موسمی تبدیلیوں، بیماریوں اور زرعی مسائل کے باعث پیداوار میں کمی واقع ہوئی، جس کے نتیجے میں آم کی صنعت کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے۔ کاشتکاروں اور برآمد کنندگان نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومتی تعاون کا مطالبہ کیا ہے۔