حکومت کا بڑا اقدام، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سہ ماہی امدادی رقم 18 ہزار روپے تک بڑھانے کا فیصلہ

مالی معاونت میں اضافے سے لاکھوں مستحق خاندانوں کو ریلیف ملنے کی توقع ، حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے تحت مستحق خاندانوں کو دی جانے والی سہ ماہی امدادی رقم 18 ہزار روپے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس اقدام کا مقصد مہنگائی کے اثرات کم کرنا اور کم آمدنی والے طبقے کو مزید مالی سہارا فراہم کرنا ہے۔ مجوزہ اضافے سے ملک بھر کے لاکھوں مستحق خاندانوں کو فائدہ پہنچنے اور ان کی معاشی مشکلات میں کمی آنے کی توقع ہے۔