پاک چین دوستی کے 75 سال مکمل ہونے پر شنہوا کی تقریب، وفاقی وزراء کی شرکت، تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار

عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی وقت کے ساتھ مزید مضبوط اور گہری ہوئی ہے ، پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر چینی خبر رساں ادارے شنہوا کے زیراہتمام ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان کے وفاقی وزراء اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوئے ہیں اور دونوں ممالک ہر شعبے میں قریبی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مقررین نے پاک چین دوستی کو خطے کے استحکام، ترقی اور باہمی اعتماد کی بہترین مثال قرار دیا۔