پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ، پبلک ٹرانسپورٹ پر مفت سفر کی سہولت ختم کرنے کا اعلان

مفت سفری سہولت کے خاتمے سے ہزاروں مسافروں پر اثرات متوقع، نئی پالیسی پر غور شروع ، پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ پر مفت سفر کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس اقدام کے تحت مخصوص طبقات کو دی جانے والی مفت سفری سہولت میں تبدیلی متوقع ہے، جبکہ نئی پالیسی اور اس کے اطلاق کے طریقہ کار سے متعلق تفصیلات سامنے آنے کا انتظار ہے۔ حکومتی فیصلے کے بعد عوامی حلقوں میں مختلف آراء کا اظہار کیا جا رہا ہے۔