غیر ملکی خواتین سے اجتماعی زیادتی کیس میں اہم پیش رفت، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا

تفتیش میں اہم کامیابی، فرانزک رپورٹ نے تین ملزمان کو واقعے سے جوڑ دیا۔غیر ملکی خواتین سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ فرانزک رپورٹ کے مطابق تین ملزمان کا ڈی این اے شواہد سے میچ کر گیا ہے،

جس کے بعد تفتیشی حکام نے کیس کی مزید کارروائی تیز کر دی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ شواہد کی بنیاد پر قانونی کارروائی قانون کے مطابق آگے بڑھائی جائے گی، جبکہ کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔