ترکیہ اور مصر نے ایل جی بی ٹی کیو (LGBTQ+) مسافروں کے لیے چارٹر کیے گئے ایک کروز جہاز کو اپنی بندرگاہوں پر داخلے کی اجازت نہیں دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جہاز کو پہلے ترکیہ اور بعد ازاں مصر میں بھی لنگر انداز ہونے سے روک دیا گیا، جس کے بعد اس کا سفر نامہ تبدیل کرنا پڑا۔ ترکیہ میں مقامی حکام نے اس فیصلے کو معاشرتی اور اخلاقی اقدار سے جوڑا، جبکہ مصر کی جانب سے باضابطہ وجہ واضح نہیں کی گئی۔
