روڈ ٹو مکہ پروگرام: پاکستان سمیت 10 ممالک سے حج فلائٹ آپریشن کا آغاز

ازمینِ حج کو امیگریشن اور سہولتوں میں آسانی فراہم کرنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر خصوصی انتظامات

روڈ ٹو مکہ پروگرام کے تحت حج 2026 کے سلسلے میں پاکستان سمیت 10 ممالک سے حج فلائٹ آپریشن کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد عازمینِ حج کے لیے سفر کو مزید آسان، منظم اور سہل بنانا ہے، جس کے تحت امیگریشن اور دیگر ضروری کارروائیاں روانگی کے ملک ہی میں مکمل کی جاتی ہیں۔ اس اقدام سے حجاج کرام کو سعودی عرب پہنچنے پر اضافی مراحل سے گزرنے کی ضرورت نہیں رہتی، جس سے وقت اور مشقت دونوں میں واضح کمی آتی ہے۔