ذرائع کے مطابق اس اقدام کا مقصد چھوٹے کاروباریطبقے کو ٹیکس نظام میں شامل کرنا اور ان پر ٹیکس ادائیگی کا بوجھ کم کرنا ہے۔مجوزہ منصوبے کے تحت پیچیدہ ٹیکس قواعد کی جگہ سادہ اور قابلِ فہم شرحیں متعارف کرائی جائیں گی تاکہ چھوٹے تاجروں کو ریلیف مل سکے اور ٹیکس نیٹ میں اضافہ ہو۔ حتمی منظوری کے بعد اس تجویز کو آئندہ مالیاتی پالیسی کا حصہ بنایا جا سکتا ہے