رواں سال خطبۂ حج متعدد زبانوں میں نشر کرنے کا فیصلہ، پاکستانی عازمین کے لیے خوشخبری

سعودی حکام کے مطابق خطبۂ حج کو زیادہ سے زیادہ مسلمانوں تک ان کی زبان میں پہنچانے کے انتظامات مکمل کر لیے گئے۔سعودی عرب میں رواں سال خطبۂ حج اردو، پنجابی اور پشتو سمیت مختلف زبانوں میں بھی سننے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

اس اقدام کا مقصد دنیا بھر کے مسلمانوں، خصوصاً پاکستانی عازمینِ حج، کو خطبۂ حج اپنی مادری زبان میں سمجھنے کا موقع دینا ہے۔ اس فیصلے کو مذہبی حلقوں اور عازمین کی جانب سے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے جبکہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ترجمے اور نشریات کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔